ایکس مین سیریز کا مشہور کردار لوگن ایک بار پھر آرہا ہے.........
جیمز مین گولڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کامک ہیرو لوگن کے گرد گھومتی ہے،، جو اس بار اپنی ختم ہوتی طاقت اور ادھیڑ عمری میں پروفیسر چارلس کے ساتھ ایک پوشیدہ زندگی گزارتا نظر آئے گا، لوگن کی تنہائی پر مبنی زندگی میں اس وقت تھرل آتا ہے،، جب ایک میوٹنٹ لڑکی دشمنوں سے بچنے کیلئے اس کے پاس پناہ لیتی ہے،فلم میں ہیوجیک مین, پیٹرک سٹیورٹ,ڈیفنی کین اور بوئڈ ہالبروک نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم لوگن اگلے ماہ یعنی تین مارچ کو بڑی سکرین پر تہلکہ مچائے گی