غیر قانونی طور پر بلوچستان سے پنجاب داخل ھونے والا افغان باشندہ گرفتار....
ڈیرہ غازی خان..ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ رات کو بلوچستان اور پنجاب کے بارڈر پر موجود بی ایم پی کی دوچیک پوسٹوں کو بحفاظت کراس کرنے والے افغان باشندے نجیب اللہ کو پولیس تھانہ سخی سرور نے اپنے حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا ہے اس حوالے سے اگر پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے تو اسکے ساتھ بیٹھ ایم پی کی نااہلیت بھی کھل کر سامنے آتی ہے جن کی دو چیک پوسٹوں سے یہ افغانستانی باشندہ باحفاظت، ملی بھگت یا نا اہلی کی وجہ سے سخی سرور تک پہنچنے میں کامیاب ہوا یاد رہے سخی سرور وہ جگہ ہے جہاں پر کچھ عرصہ قبل ایک ہی وقت میں دو خودکش دھماکوں میں سو سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے یہ واقعہ سخی سرور کے میلے کے موقع پر پیش آیا تھا گزشتہ روز سے میلہ پھر شروع ہو چکا ہے پولیس نے افغان باشندے کیخلاف کے تحت مقدمہ درج..