کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد ملبے تل دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت انور، شمشیر، سمیرا اور بارہ سالہ شازیہ کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں بارہ سالہ شازیہ دوران علاج دم توڑ گئی، تاہم دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ مکان کی دوسری منزل گرنے کے باعث پیش آیا ۔۔۔