ملک میں جاری دہشتگردی کے پے در پے واقعات قابل مذمت ہیں۔ تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف رحیم یارخان کے سا بق ضلعی صدر رانا راحیل احمد خان ،منیر سلیم ،رانا قمرالزماںقمر ، مون چوہان ،مرزا رضوان بیگ ،رانا طاہر ،میاں خلیل الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کے پے در پے واقعات قابل مذمت ہیں پنجاب حکومت جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں رینجر آپریشن کا عمل شروع کرے دہشتگردوں کے خلاف جاری کاروائیوں پر پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں دہشتگری کا خاتمہ یقینی بنانا ہے تو صوبائی حکومت کے ایک وزیر سے تحقیقات کے عمل شروع کیا جائے جس کے ذریعے شرپسند عناصر کی خاصی معلومات مل سکتی ہے پنجاب حکومت رینجر آپریشن کا عمل جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں یقینی بنائے تاکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر تین سال قبل ہی پنجاب بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جاتا تو آج حالات کی سینگی قدر تشویشناک نہ ہوتی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں بلاتقریق اور غیر جانبدارانہ کاروائیاں کرکے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کڑی سزادی جائے۔انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان شہر ضلع کا ہیڈ کوآرٹر ہے جہاں شیخ زید ہسپتال ،میڈیکل کالج ،ڈسٹرکٹ بار کونسل جیسے اہم ادارے قائم جن کی سیکورٹی غیر تسلی بخش ہے ضلعی انتظامیہ ضلع بھر کے اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔