ہمارا میڈیا ٹرائل عمران خان ،شیخ رشید اورسراج الحق کرتے ہیں۔ سعد رفیق
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاناما کے مقدمےکو سیاسی بنایا گیا ہے، نوازشریف کوہردورمیں پاکستان کومضبوط کرنےکی سزادی گئی، پہلے یہ سازش جنرل پرویزمشرف کی شکل میں ہوئی، آج یہ سازش عمران خان کی شکل میں کی جارہی ہے، ہم پاناما کامقدمہ عوام کی عدالت میں لڑیں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ان کا حساب مانگتے ہیں جن کی ایمانداری کی دنیا معترف ہے،چند لوگ ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتے، ہمارا میڈیا ٹرائل عمران خان ،شیخ رشید اورسراج الحق کرتے ہیں، میڈیا ٹرائل کامقصد ن لیگ کو 2018کےالیکشن میں داغدار کرناہے، نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ پاکستان کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں، صحافیوں کے احتجاج پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ جو کھیل کھیلا جارہاہے یہ مناسب نہیں، سیاسی ورکر اس کھیل میں شامل ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں، مسلم لیگ ن کوبدنام کرنےکی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔