یوسف رضا گیلانی کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا نوازشریف کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ ہی کرے گی۔ سراج الحق
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اٹارنی جنرل کہتے ہیں اداروں کی عزت نہیں وہ ظاہر کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کو فیصلے کا اختیار نہیں۔ اداروں نے عوام کا تحفظ نہیں کیا بلکہ دربار کا تحفظ کیا۔ یقین سے کہتا ہوں کہ کیس میں عوام کی جیت ہوگی۔ حکمرانوں کی کشتی پھنس چکی ہیں اب انہیں قطری خط بھی نہیں بچا سکتے
سراج الحق کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا نوازشریف کا فیصلہ بھی یہیں سے ہوگا۔ ہمارے ملک میں سیاسی اور معاشی دہشتگردوں نے بیس کروڑ عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انصاف ختم ہوچکا ہے ۔ صحافیوں کو چودہ سال قید کی دھمکیاں دی جارہے ہیں۔