ادارے ایسے تباہ نہیں ہوئے بلکہ تباہ کیے گئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں لیکن اس کے باوجود میرے خلاف ریفرینس الیکشن کمیشن میں بھیجا گیا جب کہ مجھے پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کے لیے بلیک میل بھی کیا گیا۔بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کو انصاف فراہم کرنے کے تمام ادارے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، نیب پر کسی کو اعتماد نہیں جب کہ ایف بی آر کو کرپشن کی تحقیقات میں دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہادارے ایسے تباہ نہیں ہوئے بلکہ تباہ کیے گئے ہیں اور اب بھی ادارے ہی تباہ ہوں گے کیونکہ ان کی بولیاں لگ رہی ہیں۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایف بی آر اور نیب جیسے ادارے چھوٹے لوگوں کو نوٹس بھیجتے ہیں، کاروباری طبقے کوسب سے زیادہ نقصان ان ہی اداروں نے پہنچایا، ایف بی آر پیسے جمع کرنے کی بجائے سودے بازی کرتا ہے اور پاناما میں نام آنے والے 440 افراد پرایف بی آر کا کیا رویہ تھا سب کو پتہ چل گیا ہے۔