پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے آپریشن "رد الفساد" کا آغاز کر دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت سکیورٹی پر اہم اجلاس ہوا۔۔ جس میں پنجاب کے تمام کورکمانڈرز۔۔ ڈی جی رینجرز پنجاب اور انٹیلی جنس سربراہوں نے شرکت ک, اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف حتمی آپریشن "ردالفساد" شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا,ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے اور اس میں دہشت گردی کو بلا امتیاز جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا, آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ اور سول آرمڈ فورسز سمیت دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شریک ہوں گے، دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے تمام ادارے معاونت کریں گے,ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "ردالفساد" نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے جس کا اہم مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہے، ملک بھر میں انسداد دہشت گردی آپریشن بھی جاری رکھے جائیں گے جب کہ پنجاب میں رینجرز دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرے گی, آپریشن "ردالفساد" کا مقصد اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے, بلا امتیاز آپریشن سے ملک میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا جائے گا، ملک کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ سے بھی پاک کیا جائے گا