عدالتی فیصلہ نہ مانا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ پر فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے دیا ہے عدالت کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیئے اگر میاں صاحب نے ہٹ دھرمی دکھائی توملک میں انارکی پھیلے گی ان کا کہنا تھا کہ جو پارلیمنٹ کے اندر نہیں جاسکتا پارٹی کا ٹکٹ نہیں دے سکتا وہ پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے عدالتی فیصلہ نہ مانا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کو بہت مشورے دیتے تھے لیکن اب انہیں کوئی مشورہ نہیں دیں گے شہبازشریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی بھی صورت میں نواز شریف سے نہیں ٹکرائیں گے سب جانتے تھے کہ نوازشریف ان مقدمات میں نااہل ہوجائیں گے نواز شریف پر جو کرپشن کے کیسز ہیں ان کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔