مسلم لیگ نون نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد نئے پارٹی صدر کا نام فائنل کر لیا
نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی،،جس میں پارٹی صدر کا نام فائنل کرلیا گیا ہے،،جس کا اعلان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا،،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا،،پارٹی رہنما اور قانونی ٹیم بھی شرکت کرے گی،،جب کہ آئینی ماہرین عدالتی فیصلے پر بریفنگ بھی دیں گے،،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی سے متعلق حکمت عملی طے کیے جانے کا بھی امکان ہے،،