ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتوں میں خطے میں بحری قیامِ امن کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملائشین نیول چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرزسے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملائشین نیول چیف نے کراچی کے دورے کے دوران مزارقائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا دورہ بھی کیا۔ ملائشین نیول چیف نے خطے میں بحری قیامِ امن میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔