ہم تابکاری مواد کی درآمد و برآمد سے متعلق گائیڈ لائنز اور قواعد و ضوابط پر رضاکارانہ عملدرآمد کررہے ہیں: ڈاکٹر محمد فیصل
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان 2005ءسےعالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے قواعد و ضوابط پر رضاکارانہ عملدرآمد کر رہا ہے ،، کوڈ کی سفارشات اور جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق ایٹمی عدم پھیلاﺅ، تحفظ اور سکیورٹی کیلئے تمام ضروری انتظامات کر رکھے ہیں ،، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی تابکار مواد کی درآمد و برآمد سے متعلق ضمنی گائیڈ لائنز کی تائید ہمارے مسلسل عزم کی عکاس ہے ،، گزشتہ چار دہائیوں سے بھی زیادہ پاکستان کا محفوظ اور پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے ،، انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے حوالے سے یقین دہانی کرادی ہے ۔