کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق نصرت بھٹو کالونی انور شاہ گوٹھ میں گیس کی پائپ لائن اچانک پھٹنے سے گھر منہدم ہوگیا،،جس کے ملبے تلے دب کر تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے،،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا،،اور پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے،،دوسری طرف اہل علاقہ کاکہناہے،،کہ علاقے کے اکثر گیس پائپ لائنیں مخدوش حالت میں ہیں،،جس سے مستقبل میں بھی ایسے حادثات کا خدشہ ہے،،