جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کیپ میں مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں5 افسران اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا

جنوبی افریقہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اوٹاما کے نزدیک پولیس اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افسران اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا،رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے فرار ہوتے ہوئے دو پولیس افسران کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے جن کی لاشیں کچھ دور سے برآمد ہوئیں۔
پولیس کو تاحال حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم اس بات کا شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے کچھ دیر قبل ایک اے ٹی ایم چرائی تھی،، اور چوری کے بڑے منصوبے کے ساتھ آئے تھے،حملہ آور پولیس اسٹیشن سے 10 بندوقیں اور پولیس وین بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس حکام نے حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔