لاہورہائیکورٹ نے پتنگ بازی کے شوقین افراد کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست نمٹادی،
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پرسماعت کی،،،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب بھر میں پتنگ بازی اوراسکے سامان کی تیاری کی پابندی پرمکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے ،،پولیس کی جانب سے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے گھروں کے علاوہ نامور پتنگ بازوں اور عام شہریوں کے گھروں پرغیر قانونی چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے،بلاجواز چھاپوں سے گھروں کی چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے وکیل نے کہا کہ غیر قانونی چھاپوں کے خلاف آئی جی پنجاب اور دیگر حکام کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی،عدالت پنجاب پولیس کو گھروں اور کاروباری مراکز پرغیر قانونی چھاپوں سے روکنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے لارڈ میئرلاہور کو درخواست پر سات روزمیں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔