ہر میچ میں دو سے تین وکٹ لے کر لاہور قلندر کی جیت یقینی بنائیں گئے۔ سلمان ارشاد
ملک کی تاریخ میں پہلی مر تبہ کر کٹ کھیلنے والے فاسٹ بائو لر سلمان ارشاد نے اُمید کی ہے کہ وہ لاہور قلندر کی طر ف سے ہر میچ میں دو سے تین وکٹ لے کر لاہور قلندر کی جیت یقینی بنائیں گئے ایک کروڑ سے زائد کشمیری دنیا بھر میں میرے لیے دُعا گو ہیں مجھے اُمید ہے کہ یہ دعا ئیں رنگ لا ئیں گی ۔ سلمان ارشاد نے د بئی میں پریکٹس میچ کے بعد اپنی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کر تے کہا کہ لاہور قلندر کو مجھ سے جو اُمیدیں ہیں وہ آسٹریلیا کی طر ح بہترین کھیل پیش کر کے میں پوری کر وں گا ، رانا فواد نے جس طرح میری سر پرستی کی عاقب جا وید نے مجھے جو گُر سیکھا ئے اور آسٹر یلیا سے جو میں سیکھ آیا ہو ں اس کے ساتھ رانا عاطف کی جو محبت مجھے میسر آئی اس سارے کے باعث میں دعویٰ کر سکتا ہو ں کہ میں حیران کن کھیل پیش کر سکو ں گا ۔ سلمان ارشاد کا کہنا تھا کہ پو ری ٹیم میں کمبینیشن ہے راولاکوٹ سے لے کر سری نگر تک جو دعائیں اور محبت میرے لیے ہیں ابو ظہبی میں جس طر ح کشمیر ی محنت کش بڑی تعداد میں ایڈوانس ٹکٹ لے کر میرے میچ کے منتظر ہیں یہ سب میرے لیے حوصلے کا پیغام ہے ۔ میری چھٹی حِس کہہ رہی ہے کہ پہلے میچ میں مجھے کھیلا یا جا ئے گا اور اسی میچ میں ہی اپنی شاندار پر فارمنس سے لاہور قلندر کی انتظامیہ اور شاہقین کے دل جیتنے میں کا میاب ہو ں گا اور شعیب اختر کی طر ف سے ان کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش بھی پوری کر نے بھر پور محنت کر وں گا۔