ملک میں موسم سرد، خشک اور جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں موسم سرد، خشک اور جزوی طور پرابرآلود رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے۔ ادھر میدانی حصوں میں موسم نےہلکی سی کروٹ لے لی، درجہ حرارت زیادہ ہونے لگا، اسلام آباد میں چوبیس،لاہور میں ستائیس ، کراچی میں بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں سترہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،، کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔