مسلم لیگ ن سینیٹ الیکشن سے بھی آؤٹ ہوگئی
نااہلی پر نااہلی کے بعد ن لیگ کو دو روز میں دوسرا بڑا جھٹکا لگ گیا،، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکمران جماعت کو سینیٹ الیکشن سے آﺅٹ کردیا،نواز شریف کی نااہلی کے بعد راجہ ظفرالحق کے جاری کردہ نئے ٹکٹس بھی کام نہ آئے ،، الیکشن کمیشن نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نااہلی کے بعد نواز شریف کے احکامات کو کالعدم قرار دیا،، اس فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے جاری کردہ ٹکٹس مسترد کیے گئے،، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا اطلاق سینیٹ الیکشن ، پی پی 30 سرگودھا اور پی ایس 7 گھوٹکی پر ہو گا،، فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ریٹرننگ آفیسرز ن لیگی امیدواروں کو آزاد تصور کریں