ہم سے انتقام لیا جارہا ہے, بلیک لا ڈکشنری سے کوئی قانون ڈھونڈ کر مجھ سے میرا نام بھی چھین لیا جائے, سابق وزیراعظم نوازشریف
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا۔ پہلے اٹائیس جولائی کے فیصلے میں میری وزات عظمی چھین لی گئی اب مجھ سے پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی ہے ۔ نوازشریف نے فیصلے کو اٹھائیس جولائے کے فیصلے کا تسلسل ہی قرار دیدیا,نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کے اختیارات بھی چھین لیئے گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اور دیگر اراکین اسمبلی نے اس پر پارلیمنٹ میں بات کی تھی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب صرف میں ہی رہ گیا ہوں بلیک لا ڈکشنری میں سے کچھ نکالو میرا نام محمد نواز شریف ہے اسکو بھی چھین لو, سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سے انتقام لیا جارہا ہے۔ ایک کے بعد ایک فیصلے آرہے ہیں وہ صرف نواز شریف کی ذات کے لئے ہیں۔ پاکستان میں اکامے کے تحت نااہلی کا کوئی قانون ہی نہیں ہے