نواز شریف اور نریندر مودی خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں، راجا ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کا قوم آج تک انتظارکررہی ہے,چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سوچنے والی بات ہے کہ ن لیگ نے ختم نبوت کا قانون کیوں تبدیل کیا ؟ ؟ پاناما میں پکڑا گیا وزیراعظم باہر کی لابی سے مدد لے رہا ہے،، سنگین معاملے کے بعد معافی مانگ کر راجا ظفر الحق کمیٹی بنائی گئی،، اس رپورٹ کا قوم آج تک انتظارکر رہی ہے ،عمران خان نے کہا کہ پلان کر کے باہر کی لابی کو خوش کیا گیا،، باہر بیٹھی لابی کو خوش کرنے کیلئے حلف نامے میں تبدیلی کی گئی ، کونسے ملک کا وزیراعظم ایسی حرکتیں کرتا ہے؟ نواز شریف اور نریندر مودی خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں،عمران کان نے کہا کہ فوج کوپتہ نہ چل جائےاس لئےنوازشریف مودی سے خفیہ ملاقات کرتے تھے، اقتداراللہ دینےوالاہےکوشش انسان کرتاہے