نوازشریف پروپیگنڈے کے استاد رہے ہیں۔وہ عدلیہ اورپارلیمنٹ میں محاذ آرائی چاہتے ہیں۔بلاول بھٹوزرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں پارٹی قائدین اورورکرز سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کوماننا پڑے گا۔کسی ایک شخص کوفائدہ پہنچانے کے لیے قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔ نوازشریف کوصرف پاناما کا نہیں تیس سال کا حساب دینا پڑے گا,بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا نوازشریف ڈرامہ بازی کے ماہر ہیں۔طیارہ اغوا کیس میں ڈرامہ بازی دیکھی۔نوازشریف آج ووٹ کی بات کرتے ہیں جب وزیراعظم تھے تب کتنی باراسمبلی میں تشریف لائے ۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف پارلیمان اورعدلیہ میں تصادم چاہتے ہیں۔ نوازشریف آئین اورنظام کوڈی ریل کرنا چاہتے ہیں,بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ ہمیشہ سب کے لیے ایک قانون کی بات کی ۔پرویزمشرف کا ٹرائل نہ ہوا توعدلیہ پردباو رہے گا اورنوازشریف کے بیانیے کو فائدہ ہوگا۔۔پیپلزپارٹی ہی پنجاب کوبچا سکتی ہے,انھوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی جعلی تبدیلی بھی نہیں چاہیے۔ضیاء الحق کے لائے گئے سیاستدانوں نے پنجاب کونقصان پہنچایا