پپو،پاپا اور آپا ایک ٹرائ اینگل ہے۔ شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں,ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری
سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نےکہاکہ نوازشریف ویسےتوسارےجہاں کی سازشیں بتارہےہیں صرف ایک سازش نہیں بتا رہے کہ ان کے اکاونٹ میں 3ہزار کروڑکیسےآئے۔پپو،پاپااور آپا ایک ٹرائی اینگل ہے۔شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں۔ن لیگ کی میت کو پیپلزپارٹی بھی کندھادےتوبہترہوگا,تحریک انصاف کےرہنما باہربابراعوان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو وزیراعظم نوازشریف نے نامزد کیا۔ قومی اسمبلی،سینٹ ٹکٹ بھی گئے۔ لودھراں چکوال کاالیکشن بھی ختم ہوگیا۔نواز شریف کے تمام فیصلے کالعدم ہوگئےہیں۔نااہل امیدوار نکل جائیں۔نظریہ ضرورت کے تحت سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی,بابر اعوان کا مزید کہنا ہےکہ نوازشریف نے مخالفین کوہمیشہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کامشورہ دیا۔اداروں کے درمیان تصادم ہوتانظر نہیں آرہا