پاکستان سپرلیگ تھری کا دبئی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا
پی ایس ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں ہوئی،، اس بار میزبان اردو بھی بولتے نظر آئے اور تقریب میں پاکستانی رنگ بھی سب سے نمایاں رہا، افتتاحی تقریب کا آغاز ہواﺅں میں اڑتے گلوکار علی ظفر کی دھواں دھارپرفارمنس کے ساتھ ہوا ،پی ایس ایل تھری کے لوگو کی رونمائی کی باری آئی تو پورا سٹیڈیم ہی سکرین بن گیا،، آفیشل ٹیون بجی تو سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا ،سب سے پہلے پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے انٹری ماری، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں اتری تو اپنا نشان شیر بھی ساتھ لے کر آئی،، کراچی کنگز کو شاہد آفریدی عماد وسیم کے ساتھ لیڈ کرتے نظر آئے، لاہور قلندرز میکولم کی قیادت میں حاضر ہوئی،، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی سپر سٹار آف پاکستان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز چیمپیئن کپتان سرفراز احمد کی سربراہی میں میدان میں آئیں ،رنگا رنگ تقریب اس وقت پھیکی پڑ گئی جب کسی پاکستانی کی بجائے ایک غیر ملکی خاتون پی ایس ایل کی ٹرافی لے کر آئی