احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی,قومی احتساب بیورو
نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی موجودہ پالیسی کی بنیاد کسی کیساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھنا اور عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے بدعنوانی کے چند مبینہ طور پر سنگین الزامات میں احد چیمہ کی گرفتاری نیب کو مطلوب تھی ان کی گرفتاری کسی صورت میں بھی آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بدعنوانی کے مقدمات میں تفتیش کرنا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا نیب کے فرائض میں شامل ہے ترجمان کے مطابق احد چیمہ کو ادویات خوراک اور دیگر ضروری اشیاء قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فراہم کی گئیں کسی کا عہدہ خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ نیب کے قانونی راستے کی دیوار نہیں بن سکتا۔