پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 153 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔ محمد رضوان 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے۔ پشاور کی جانب سے حسن علی نے صرف 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔