آزاد کشمیر: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دس مکانات ملبے تلے تب گئے
میرپورآزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے مدرسہ بھی متاثر ہوا، ریسکیو عملے نے فوری طور پر امدادی آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ خالق آباد میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک مدرسے سمیت دس سے زائد مکانات زمین بوس ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوع پہنچ امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، متاثرہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لوگوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔ دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پنجاب میں بھی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ملتان، ڈی جی خان، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارروال میں بھی شدید بارشیں ہوئیں، مختلف حادثات میں بچوں سمیت تئیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔