عوام نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کومینڈیٹ دیاہے، علی محمد خان
پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ عوام نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت کومینڈیٹ دیاہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے لئے تیزرفتار ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے اداروں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔ وزیرمملکت نے کہاکہ قومی احتساب بیوروآزادانہ کام کررہاہے