وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 7ماہ میں جاری خسارے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں جاری خسارہ57 فیصد کم ہوا۔ اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی جب برسراقتدارآئی تھی تب حکومت ڈیفالٹ کے قریب تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت پرمثبت اثرات نمایاں ہورہے ہیں، رواں مالی سال 7ماہ میں جاری خسارے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روزاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران جاری خساروں میں 20 فیصدکمی ہوئی۔