وینزویلاکےصدر کابرازیل کےساتھ سرحدبندکرنےکااعلان
وینزویلا کے صدر نکولس میدورو نے برازیل کے ساتھ سرحد بند کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ غیرملکی امداد کے معاملے پر کشیدگی جاری ہے۔ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں برسر پیکار بائیں بازو کے رہنما نے کہا کہ وہ حزب اختلاف کو امدادی سامان لانے سے روکنے کےلئے کولمبیا کے ساتھ سرحد بند کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کسی بحران کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی فراہمی کا منصوبہ امریکی ایما پر بنایا گیا۔