غریب و مستحق افراد کی مدد کیلئے جلد مفصل پروگرام کا اعلان کریں گے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غریب اور مستحق افراد کی مدد و معاونت کے لیے جلد مفصل پروگرام کا اعلان کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو عوامی مسائل سمیت انتظامیہ اور پولیس سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ممبران قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنانا اور پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے، سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی روش کسی صورت قابل قبول نہیں۔