پاک بحریہ نے سیلابی ریلے میں پھنسے 42افراد کوبچالیا
پاک بحریہ نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے سیلابی ریلے میں پھنسے 42افراد کو بحفاظت نکال لیاہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے۔ لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلہ آیا،جس میں خواتین اور بچے سمیت 42افرادپھنس گئے۔لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرپاک بحریہ نے ریسکیو آپریشنز انجام دیا اورلوگوں کومحفوظ مقامات پر پہنچادیا۔