بیوروکریسی کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنانا اور پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے:وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان سے سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات کی ۔وزیر اعظم کی جانب سے چوہدری عامر سلطان چیمہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ممبران قومی اسمبلی نے عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔منتخب نمائندوں نے وزیر اعظم کو انتظامیہ اور پولیس سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے کہا کہ بیوروکریسی کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنانا اور پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی روش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عوامی نمائندے بدعنوانی ، رشوت خوری اور اقربا پروری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کو یقینی بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کریں ۔ سرکاری میٹنگز کی آڑ میں عوام الناس کو گھنٹوں انتظار کرانے کی روش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکاری افسران عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر من وعن عمل کو یقینی بنائیں ملک میں غریب اور مستحق افراد کی مدد و معاونت کے لیے مفصل پروگرام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے، زراعت کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ملاقات میں منتخب نمائندگان کی جانب سے مظفر گڑھ میانوالی شاہراہ اور سرگودھا میانوالی سڑک کا انتظام این ایچ اے کے حوالے کرنے کا مطالبہ خٰ سرگودھا ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی معاملات بھی زیر غورآئے ۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان سے چناب کلب فیصل آباد کی ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران نے ملاقات کی ۔چناب کلب فیصل آباد کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کے لیے دو کروڑ کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا گیا ۔ملاقات میں اسد محمود، چوہدری ظہیر الدین، معین محمود، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضی اقبال اور سید صمصام علی بخاری موجودتھے