کراچی :ریسٹورنٹ سےزہریلا کھاناکھانےسے5بچےجاں بحق
کراچی میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 5بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر وہاں سے 18 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ۔ایس ایس پی سائوتھ پیر محمد شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فوڈ پوائزننگ کا کیس ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی ۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ نے کہا کہ ہوٹل سے کھانوں کے نمونے اور دیگر شواہد اکھٹے کر لئے ہیں، ہوٹل کو عارضی طور پر سیل کر رہے ہیں۔سندھ فوڈ سندھ فوڈ اتھارٹی نے معائنے کے دوران کئی مضر صحت اشیا بھی قبضے میں لیں،ہوٹل کے سٹور روم سے زائد المعیاد جوس قبضے میں لیے گئے۔سندھ فوڈ سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہوٹل سے 3 درجن سے زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں جبکہ مختلف کھانوں میں ناقص تیل بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔