پوری دنیا نےافغان امن عمل پر پاکستان کےکردار کوسراہا ہے : وزیرخارجہ
تفصیلات کے مطابق افغان امن عمل کے حوالے سے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا پر امن حل آسان نہیں تھا اور نہ ہے۔ دنیا کو یہ باور کروایا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔ شاہ محمو دقریشی کا کہناتھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے آمادہ کرنا بھی آسان نہیں تھا۔آپ کے علم میں ہے کہ 19 برس تک وہ آپس میں لڑتے رہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دو مغویوں کو چھڑانے میں اپنا کردارادا کیا۔ جامع مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ دوحہ کے اندر مذاکرات کا شروع ہونا آسان نہیں تھا۔خوشی کی بات یہ ہے کہ آج دونوں فریق کہہ رہے ہیں کہ ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔آج میں ان کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔