ایف اے ٹی ایف کا ایران کو بلیک لسٹ کر نے کا اعلان
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے 5 روزہ اجلاس کے بعد ایران کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایران منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی معیار اختیار کرنے اور ان پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔