سرگودھا: آئندہ ایک دو ماہ کے دوران سونے کی قیمت 1لاکھ روپے تولہ تک ہونے کا امکان ہے
سرگودھا کے مختلف بڑے پرائیویٹ ہسپتال ایف بی آر کی ہٹ لسٹ پر آگئے ایف بی آر نے نجی ہسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے اس کے علاوہ مہنگے آپریشن کرنیوالے ڈاکٹرز کی فہرستیں بھی مرتب کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ہسپتالوں کی آمدن اور ان کی جانب سے جمع کرائے جانیوالے ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے ایف بی آر نے اہم معلومات حاصل کرلی ہیں جس کی روشنی میں ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے یہ بھی اندازہ لگایا جائیگا کہ ڈاکٹر بننے سے قبل ڈاکٹرز کے اثاثہ جات کتنے تھے اور اب کتنے ہیں اس سلسلہ میں تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز کی فہرستیں بھی مرتب کرلی گئی ہیں اور ان کے ٹیکس گوشوارے بھی چیک کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے