صدرمملکت کاخصوصی افرادکومالی خدمات کی فراہمی کی ضرورت پرزور
صدرمملکت عارف علوی نے خصوصی افراد کو مالی خدمات کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیا ہے۔انہوں نے آج لاہور میں آٹزم بیماری اور بچوں کی نفسیات کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد کو بینکوں سمیت دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقع دئیے جانے چاہئیں۔صدرنے کہاکہ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں اوران کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔صدرنے کہاکہ آٹزم سے متاثرہ بچوں کا خصوصی پیار اور توجہ کے ساتھ علاج معالجہ کیاجاناچاہیے