وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس آج طلب کرلیا اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا اجلاس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا جائے گا صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،معاون خصوصی اطلاعا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،اعلیٰ افسران اور طبی ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے ڈویژنل کمشنر ز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے