پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام کا آج سے آغاز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ آفس میں رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ کے لئے ایک ارب روپے مختص رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام پنجاب حکومت کا ذہین اور ضرورت مند طلبا وطالبات کے لئے ایک انقلابی اقدام ہے- رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ کیلئے طلبا و طالبات آن لائن نظام کے تحت درخواست جمع کرا سکیں گے- طلبا وطالبات کے کوائف کی آن لائن تصدیق ہوگی او روظیفے کی رقم بھی بینکنک چینلز کے ذریعے طلبا وطالبات کو دی جائے گی- رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا-