اسرائیلی فوج کی دہشتگردی، فلسطینی سماجی کارکن گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران فلسطینی سماجی خاتون کارکن کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باب الاسباط کے مقام پر موجود فلسطینی سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی خدیجہ خویص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔