پاکستان میرین اکیڈمی کے 57 ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ
پاکستان میرین اکیڈمی کے 57 ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ آج پی ایم اے کراچی میں ہوئی۔ ایک سو تنتالیس کیڈٹس نے بحری جہازوں پر دو سال کی تربیت مکمل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نادر ممتاز نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ تعلیم و تربیت کے شعبوں میں پاکستان میرین اکیڈمی کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو تمغے اور نقد انعامات دیئے گئے۔