آصف زرداری کاسینٹ انتخابات میں گیلانی کی جیت کا دعویٰ خریدوفروخت کی سیاست کی تصدیق ہے:وزیراطلاعات

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا آئندہ سینٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت سے متعلق دعویٰ خریدو فروخت کی سیاست کی تصدیق ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر سیاست اور سیاستدانوں نے ملک میں برا نام کمایا تو وہ دو سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے اور پھر اس سے پیچھے ہٹ گئے اور پیسے کی سیاست جاری رکھی۔