بھارتی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں:شہریارآفریدی

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم اور اس کی ہندوتوا سوچ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام ''غلط معلومات بطور تذویزاتی جنگ کا ہتھیار'' کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ یورپی یونین کی Disinfolab کی طرف سے پاکستان کے خلاف بھارت کے غلط معلومات پھیلانے کے نیٹ ورک کے انکشاف نے دنیا کے سامنے اس کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا تاہم وہ خصوصاً احتجاج کرنے والے کسانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف اپنی امتیازی سیاست کے ذریعے بے نقاب ہو گیا ہے۔