پی ایس ایل6: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے تیسرے روز آج صرف ایک میچ کھیلا جا رہا ہے۔یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔ قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ کوئٹہ کو افتتاحی میچ میں کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔