پی ایس ایل6: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈیٹرز سے ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کردیا
پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے تیسرے روز آج صرف ایک میچ کھیلا جا رہا ہے۔یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔ قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ کوئٹہ کو افتتاحی میچ میں کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کیخلاف اپنی دو وکٹ میچ کے شروع میں ہی گنوا بیٹھی۔