پی ایس ایل6: 179رنز کے ہدف میں لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف بیٹنگ جاری
پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے تیسرے روز آج صرف ایک میچ کھیلا جا رہا ہے۔یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔ قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ کوئٹہ کو افتتاحی میچ میں کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہور قلندرز کیخلاف اپنی دو وکٹ میچ کے شروع میں ہی گنوا بیٹھی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہو اچھے اسکور کا ہد ف لاہور قلندرز کو دے دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے179 کا ایک بڑے اسکور کا ہدف دے دیا.ہدف کے حصول کے لیے لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے.