وزیراعظم عمران خان سے اسد قیصر اور اسد عمر کی ملاقات, وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملک میں جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر اسد قیصر نے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں جاری پارلیمانی امور پر گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں اسد عمر نے سندھ میں وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔