پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ، صارفین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد :پاکستان کے ساحل سے تقریباً 400 کلومیٹر دور سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹنے کے باعث پورے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔