الیکشن کمیشن نے سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ مئوخر کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ مئوخر کردیا۔ قانونی ٹیم کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن نے معاملہ مئوخر کیا۔ قانونی ٹیم نے مشورہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے الیکشن کمیشن کو گریز کرنا چاہیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قانو نی ٹیم سے پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر ہی رہیں یا انہیں تبدیل کردیا جائے، یا ان کی موجودگی میں لاہور کاالیکشن ملتوی کردیا جائے۔ اس پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی کہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں نہیں پڑنا چاہیئے۔ چونکہ نگران حکومت کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی دوبارہ ایسی تحریری درخواست نہیں آئی ، اس لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی قانونی ٹیم نے رائے دی ہے کہ فی الحال اس معاملہ کو مئوخر کردیا جائے اوراس معاملہ میں پڑنے سے گریز کیا جائے۔