چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالرز کی سہولت کی منظوری دیدی ،اسحاق ڈار

اقی وزیر برائے خزانہ وریونیو سینیٹر محمداسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رسمی کاروائی مکمل ہو چکی ہے اور چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالرز کی سہولت کی منظوری دے دی ہے۔ ان خیالات کااظہار سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ یہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوجائے گی جس سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔